حیدرسلطان کےساتھ رقص:سینئراداکارہ نشوتنقید کی زد میں آ گئیں 

Feb 20, 2025 | 11:07:AM
حیدرسلطان کےساتھ رقص:سینئراداکارہ نشوتنقید کی زد میں آ گئیں 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی فلموں کی سینئر اداکارہ نشو سلطان راہی کے بیٹے اداکارحیدرسلطان کے ساتھ رقص کرنے پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔

رنگیلا، جال، ٹائیگر گینگ، بازی، انسان اور گدھا، کبڑا عاشق، بہشت، فرض، شکوہ سمیت بے شمارفلموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والی سینئراداکارہ کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جاستا ہے کہ وہ لاہور کی ایک تقریب میں موجود ہیں اور ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے، ویڈیومیں وہ حیدر سلطان کے ساتھ اپنے مشہور گانے"وے سب توں سوہنیا"پر پر رقص کر رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، کچھ نے ان کی انرجی کو سراہا ہے، جبکہ کئی افراد انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شوہر کی وفات کے بعدڈپریشن سے نکلنے کیلیے ماہر ذہنی امراض سے مدد لی:شگفتہ اعجاز

ایک صارف نے لکھا ہے کہ کچھ سرگرمیاں ایک خاص عمر کے بعد مناسب نہیں لگتیں، انہیں ایسے رقص سے گریز کرنا چاہیے، ایک اور  نے تبصرہ کیا  کہ عمر کے ساتھ لوگ مہذب اور سنجیدہ ہو جاتے ہیں، لیکن نِشو مزید بولڈ ہوتی جا رہی ہیں۔

ایک نے دفاع میں کہا کہ ایسی سرگرمیاں عمر رسیدہ افراد کے لیے صحت مند ہوتی ہیں۔