چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

Feb 20, 2025 | 09:53:AM
چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی،  بنگلہ دیشں  کی ٹیم نے حریف بھارت کو فتح کے لیے 229 رنز کا ہدف دیا جو انڈین ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

  شبھمن گل نے شاندار سنچری سکور کی اورکے راہول نے41رنزبنائے۔

35رنز  پر 5 وکٹیں کھونے کے بعد  بنگلہ دیشی بلے بازوں نے نہایت پر اعتماد بیٹںگ سے سکور کو بڑھایا،توحید نے 116 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

زاکر علی 68 رنز بنا کر دوسرے نمایاں سکوررہے، جس میں 4 چوکے شامل تھے، تنزید حسین نے 25 گیندوں پر 25 سکور کیے، رشد حسین نے 12 گیندوں پر 18 سکور کیے،دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم  کھیلے  جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 پہلے اوور میں محمد شامی نے سومیا سرکار کو صفر پر  پویلین  کی راہ دکھائی ، ہرشیت رانا نے بھی ا پنے پہلے اوور میں  نجم الحسین شانتو کو  آؤٹ کیا۔مہندی حسن میزاز 5 رنز بنا کر شامی کی گیند پر گل کو کیچ دے بیٹھے، روہت شرما کے ڈراپ کیچ نے اکشر پیٹل کو ہیٹرک سے محروم کر دیا،اکشر پیٹل نے تنزید حسن کو 25 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی  ،مشفق الرحیم بھی آتے ہی وکٹ گنوا بیٹھے ، ہیٹرک گیند پر روہت شرما نے جا کر علی کا کیچ ڈراپ  کر دیا ۔ 

 بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شنتو نے کہا کہ ٹیم کی تیاری سے خوش ہوں، ٹیم میں دو اسپنرز اور 3 فاسٹ بولرز کو شامل کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہر ٹیم گیم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرتی ہے، ہم بھی یہی چاہتے ہیں، ٹاس ہوگیا اب ہمیں فوکس کرنا ہے کہ گیند کے ساتھ کس طرح کھیلنا ہے۔

بنگلہ دیش کا سکواڈ:

کپتان نجم الحسین شانتو، تنزید حسن، سومیا سرکار، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، جیکر علی، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، تسکین احمد اور تنظیم حسن

بھارت کا سکواڈ:

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا اور محمد شامی