این اے 146؛الیکشن کمیشن نے ظہور حسین قریشی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

Feb 20, 2024 | 21:02:PM
این اے 146؛الیکشن کمیشن نے ظہور حسین قریشی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)الیکشن کمیشن نے این اے 146 خانیوال سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار ظہور حسین قریشی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ 

الیکشن کمیشن کے 13 فروری کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفکیشن روکا ہے، ‏ظہور حسین قریشی نے گزشتہ روز سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی، واضح رہے کہ  ظہور حسین قریشی نے  ایک لاکھ 12 ہزار 666 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ  دوسرے نمبر پر رہنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پیر اسلم بودلہ نے ایک لاکھ 4 ہزار 739 ووٹ حاصل کیے تھے ۔ 

یہ بھی پڑھیں :پیپلز پارٹی نے پنجاب سے اہم کامیابی حاصل کر لی