گورنر شپ ہمارا حق ہے، دستبردار نہیں ہوں گے، ایم کیو ایم ڈٹ گئی

Feb 20, 2024 | 12:50:PM
گورنر شپ ہمارا حق ہے، دستبردار نہیں ہوں گے، ایم کیو ایم ڈٹ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیوایم) نے سندھ میں گورنر شپ کے معاملے پر اپنا موقف واضح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے حکومت سازی میں مسلم لیگ (ن) کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے تین نکاتی آئینی ترمیم پر حمایت بھی مانگی ہے جس میں بلدیاتی اداروں کی خود مختاری نمایاں ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگی وفد نے ایم کیو ایم کو یقین دلایا ہے کہ عوامی مفاد کے لئے ان ترامیم پر پارٹی ان کو سپورٹ کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے واضح طور پر کہا ہے کہ سندھ میں گورنر شپ ایم کیو ایم کا حق ہے جس سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شیر افضل مروت کیخلاف تادیبی کارروائی، ہراساں نہ کرنے کا حکم

ایم کیو ایم نے یہ بھی کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا کوئی شوق نہیں اور ہم کسی دوسری جماعت کی طرح حکومت سازی کے لئے بلیک میل نہیں کریں گے۔