رکی پونٹنگ سے تعریف سننا میرے لیے باعث اعزاز ہے، بابر اعظم

Feb 20, 2023 | 16:37:PM
رکی پونٹنگ سے تعریف سننا میرے لیے باعث اعزاز ہے، بابر اعظم
کیپشن: بابر اعظم نے کہا کہ جب لیجنڈری کھلاڑی تعریف کرتا ہے تو آپ مزید بہتر ہونے کی کوشش کرتے ہیں، آپ کا اعتماد بڑھتا ہے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ سے اپنی تعریف سننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

بابر اعظم نے آئی سی سی ڈیجیٹل کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ رکی پونٹنگ نے میرے بارے میں جو کہا وہ میرے لیے ایک اچھا احساس ہے، ان سے اپنی تعریف سن کر میرے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: افغانستان نے متحدہ عرب امارات کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

اُنہوں نے مزید کہا کہ جب لیجنڈری کھلاڑی تعریف کرتا ہے تو آپ مزید بہتر ہونے کی کوشش کرتے ہیں، آپ کا اعتماد بڑھتا ہے اور آپ کے ذہن میں رہتا ہے کہ کوئی بڑا کھلاڑی آپ کے بارے میں بات کررہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب کھلاڑی اس مقام سے گزرے ہوتے ہیں انہیں علم ہے کہ ابھی میرا مائنڈ سیٹ کیا ہے اور میں ان کی باتوں کو مثبت انداز میں لوں گا اور اپنی بہترین کارکردگی دِکھانے کی کوشش کروں گا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا دھیان ہمیشہ اس چیز پر ہوتا ہے کہ میری ٹیم کے تمام کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں۔