لاہور کیخلاف فتح، شاہد آفریدی کی کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کو مبارکباد، گلے لگایا

Feb 20, 2023 | 15:12:PM
لاہور کیخلاف فتح، شاہد آفریدی کی کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کو مبارکباد، گلے لگایا
کیپشن: اتوار کو پاکستان سپرلیگ کے میچ میں کراچی کنگز نے ابتدائی تین میچز میں مسلسل شکست کے بعد بالآخر چوتھے میچ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں پہلی کامیابی حاصل کرنے پر شاہد آفریدی کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے میدان میں  پہنچ گئے اور انہیں گلے بھی لگایا۔

اتوار کو پاکستان سپرلیگ کے میچ میں کراچی کنگز نے ابتدائی تین میچز میں مسلسل شکست کے بعد بالآخر چوتھے میچ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 18 ویں اوور میں 118 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ یوں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 67 رنز سے شکست دی۔

پی ایس ایل 8 میں پہلی کامیابی حاصل کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کراچی کنگز کے کھلاڑیوں سے اسٹیڈیم میں ملاقات کی۔

اس دوران انہوں نے کھلاڑیوں کو گلے لگایا اور کامیابی پر مبارک باد بھی دی۔