پی ایس ایل 8: آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ٹکرائیں گے

Feb 20, 2023 | 12:29:PM
پی ایس ایل 8: آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ٹکرائیں گے
کیپشن: دونوں ٹیموں کا مقابلہ آج شام 7 بجے کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں ہوگا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کا مقابلہ آج کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی قیادت قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور پشاور زلمی کی قیادت موجودہ کپتان بابر اعظم کررہے ہیں۔

ایونٹ میں اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 میچ کھیل چکی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز سے 9 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جبکہ کراچی کنگز کو 6 رنز سے ہرایا تھا۔

دوسری جانب پشاور زلمی بھی اب تک 2 ہی میچ کھیل چکی ہے، اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو آؤٹ کلاس کردیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں اسے ملتان سلطانز کے ہاتھوں بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔