ٹویٹر پر آڈیو کلپس بطور میسج بھیجنے کا آغاز

Feb 20, 2021 | 22:43:PM
 ٹویٹر پر آڈیو کلپس بطور میسج بھیجنے کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گزشتہ سال اگست میں ٹویٹر نے ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ آڈیو کلپس کو براہِ راست پیغامات (ڈی ایم) کی صورت میں بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ اب برازیل، بھارت اور جاپان میں اس کی آزمائش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائس ریکارڈنگ کو براہ راست ٹویٹ میں استعمال کیا جاسکتا ہے اور ٹیکسٹ کے ساتھ یا اس کے بغیر بھی فارورڈ کیا جاسکتا ہے۔ اگرچہ گزشتہ سال جون میں بھی اس کی آزمائش شروع کی گئی تھی لیکن پھر یہ سلسلہ موقوف ہوگیا۔
 اب براہِ راست پیغامات کی صورت میں وائس کلپ بھیجنا بالکل مختلف بات ہے۔ ایک جانب تو لوگ مشہور شخصیات کے پیغام ان کی آواز میں سن سکیں گے اور بصارت کے مسئلے کے شکار افراد اب ان پیغامات کو بھی سن سکیں گے۔
 ٹویٹر نے گزشتہ برس ہی اپنے پلیٹ فارم کو بہتر بنانے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ اب ان میں آڈیو ڈی ایم کا اضافہ کیا جاسکے گا۔ پھر حال ہی میں ٹویٹر جیسی ایک آڈیو ایپ ’کلب ہائوس‘ بھی غیرمعمولی طور پر مقبول ہوئی ہے اور شاید ٹویٹر نےاس سے متاثر ہوکر اپنا نیا آپشن پیش کیا ہے۔ پھر وائس میسج بھیجنا بہت آسان اور قابلِ عمل بھی ہے۔

دوسری جانب مختلف برانڈ اور کمپنیاں ٹویٹر پر اپنے اعلانات بھی کرسکیں گی جن میں عوام کی رہنمائی کے لیے عام صارفین کیلئے معلومات بھی شامل ہیں۔
 آڈیو کلپ زیادہ سے زیادہ 140 سیکنڈ کا ہی ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ سہولت جلد اینڈروئڈ اور دیگر خطوںکیلئے بھی پیش کی جائے گی۔