حکومت کا غریبوں کو ایک اور جھٹکا، یوٹیلیٹی اسٹورکی متعدد اشیا مہنگی کردیں

Feb 20, 2021 | 22:08:PM
حکومت کا غریبوں کو ایک اور جھٹکا، یوٹیلیٹی اسٹورکی متعدد اشیا مہنگی کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کی نئی لہر آچکی ہے اور تیل، گھی سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل اور گھی سمیت کئی اشیا مہنگی کردی گئی ہیں۔ کوکنگ آئل 45 جب کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 26 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، مختلف برانڈز کے خشک اور بچوں کا دودھ 100 روپے تک مہنگا کردیاگیا ہے۔
ٹی وائیٹنرز کا 600 گرام پیکٹ 32 روپے مہنگا ہوا ہے اور دیسی گھی کی ایک کلوگرام قیمت میں 197 روپے اضافہ ہوا ہے۔ 
یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے اسٹیشنری آئٹمز بھی 13 روپے مہنگے ہوئے ہیں، شیمپو کی بوتل میں 6 سے 30 روپے تک کااضافہ ہوا ہے اور کولڈ ڈرنکس کی قیمتوں میں بھی 15 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔