وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے کوارڈینیٹر گرفتار 

Dec 20, 2023 | 21:47:PM
وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے کوارڈینیٹر گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے کوارڈینیٹر کو گرفتار  کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  کاغذات نامزدگی کے حصول کے لیے آنے والے شاہ محمود قریشی کے کوارڈینیٹر سید مظفر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ،سید شاہد مظفر کو ملتان کچہری سے گرفتار کیا گیا،شاہ محمود قریشی کے کوارڈینیٹر نے مخدوم زین حسین قریشی اور مہر بانو قریشی کے کاغذات نامزدگی حاصل کرنا تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے بھانجے کا جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان