گورنر سندھ کا زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی 14 سالہ لڑکی کے اہل خانہ کو  گھر دینے کا اعلان

Dec 20, 2022 | 21:28:PM
گورنر سندھ ,زیادتی, قتل , لڑکی,اہل خانہ ,  گھر, اعلان
کیپشن: گورنرسندھ کامران ٹیسوری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں گھر میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 14 سالہ لڑکی کے اہل خانہ کو گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے اپنی طرف سے گھر دینے کا وعدہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صفورہ چورنگی کے رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں پلمبر نے چند روز قبل14 سال کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا،متاثرہ لڑکی کی والدہ نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، اب عدالت کو فیصلہ کرنا ہے۔

گورنر سندھ سے گفتگو میں لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا جس گھر میں بیٹی کا قتل ہوا اس گھر میں کیسے رہیں؟ کوئی گھر بھی کرائے پر نہیں دے رہا جس پر گورنر سندھ نے لڑکی کی والدہ کو اگلے ہفتے گھر خرید کردینے کا وعدہ کیا اور کہا کہ  بچی کے ساتھ ظلم ہوا، وہ ہر طرح سے خاندان کی مدد کریں گے۔