ایشز سیریز۔۔انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست 

Dec 20, 2021 | 15:49:PM
ایشز سیریز
کیپشن: ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایشز سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 275رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دیدی ۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 473جبکہ دوسری اننگز میں 230رنز بنائے ۔انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 236اور دوسری اننگز میں 192رنز بناسکی ۔آسٹریلیا نے دونوں اننگز نو وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کی۔مارنس لیبوشگن پہلی اننگز میں 103 اور دوسری اننگز میں 51 رنز کی اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے ۔
یہ بھی پڑھیں:بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی سیٹ خطرے میں پڑ گئی