فیصل آباد: مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 4افراد گرفتار 

Dec 20, 2020 | 14:39:PM
فیصل آباد: مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 4افراد گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)فیصل آباد میں مہندی کی تقریب میں اندھادھند ہوائی فائرنگ کی گئی ، تقریب میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے ایس اوپیز کی بھی خلاف ورزی کی گئی،  پولیس نے مقدمہ درج کرکے 4افراد گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاون میں مہندی کی تقریب میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، رقاصاؤں کے گرد تماشائیوں کے جھرمٹ نے کرونا ایس او پیز کی دھجیاں بھی اڑا دیں ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے 4ملزم گرفتار کرلئے۔ رپورٹ کے مطابق رات بھر مہندی کی تقریب میں فائرنگ اور رقص کی محفل سے اہل علاقہ پریشان ہوگئے، گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے علاقہ میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔اہل علاقہ نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی تاکہ ایسے لوگ علاقے کا امن خراب نہ کر سکیں۔