پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو ہرادیا

Dec 20, 2020 | 13:00:PM
پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو ہرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) نیوزی لینڈ کے شہر وانگانوئی میں کھیلے جانے والے 4 روزہ میچ میں پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو90 رنز سے شکست دےدی۔

پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو جیتنے کے لیے 298 رنز کا ٹارگٹ دیا لیکن میزبان ٹیم 208 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان شاہینز نے دوسری اننگز میں کپتان روحیل نذیر اور فواد عالم نے سنچریوں کی بدولت 329 رنز بنائے تھے۔دوسری اننگز میں فاسٹ بولر نسیم شاہ اور عماد بٹ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز میں 194 رنز بنائے تھے ،نیوزی لینڈ اے کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 226 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔