روپے کی قدرمیں اضافہ،ڈالر مزید سستا ہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی،انٹربینک میں ڈالر 281.96 روپے سے کم ہوکر 281.95 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 284.30 روپے،یورو1.21 روپے سستا ہوکر 330.77 روپے، برطانوی پاؤنڈ 68 پیسے کمی کےبعد 383.71 روپے پر آگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 77.40 روپے اورسعودی ریال بھی 75.70 روپے پر ہی برقرارہے۔
یہ بھی پڑھیں:’’میری گاڑی میرا نمبر‘‘ نئے قانون کا آغاز ہونے کو ہے