طلبا کو منشیات فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، غیر ملکی خاتون گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )اسلام آباد میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کارروائی میں طلبا کو منشیات فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔
کارروائی کے دوران غیر ملکی خاتون منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ نائجیرین خاتون کی شناخت وصیلت اموسا عرف علابہ کے نام سے ہوئی ہے جسے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ تھرٹین کے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سونامزید سستا،نئی قیمت کیا?جائیے
ترجمان اے این ایف کے مطابق خاتون کے فلیٹ سے 180 گرام کوکین برآمد ہوئی۔ ملزمہ کا تعلق نائیجیریا کے شہر لاگوس سے ہے اور اس کا پاسپورٹ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار خاتون طلبا کو منشیات کی فراہمی میں بھی ملوث تھی۔اس سے قبل بھی متعدد نائجیرین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔