پاکستان کے سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے ہنگری روانہ

Aug 20, 2023 | 21:50:PM
پاکستان کے سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے ہنگری روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے ہنگری چلے گئے، ارشد ندیم اور ان کے کوچ سلمان بٹ نے عالمی مقابلے میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کر دیا۔

ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم لیے سٹار اتھلیٹ ارشدندیم کوچ سلمان بٹ کے ہمراہ ہنگری روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل ارشد ندیم نے پنجاب سٹیڈیم میں آخری ٹریننگ سیشن میں بھرپور ٹریننگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل؟ بھارت سے اہم خبر آ گئی

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وہ مکمل فٹ ہیں اور ورلڈ چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھائیں گے جبکہ کوچ سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ قومی ایتھلیٹ نے خوب محنت اور تیاری کی ہے، قوم کی دعاؤں سے جیت کے لیے پُراُمید ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو ایونٹ کا کوالیفانگ راونڈ 25 اگست جبکہ فائنل 27 اگست کو ہوگا۔