بارش ہوگی یا کڑاکے کی گرمی؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا

Aug 20, 2023 | 09:45:AM
لاہورشہر کا مطلع ابر آلود ،درجہ حرارت31ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ،زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت36ڈگری تک جاسکتاہے.محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کےدوران بارش کےامکانات ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم،عائمہ خان)بارش ہوگی یا کڑاکے کی گرمی ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا ۔

لاہورشہر کا مطلع ابر آلود ،درجہ حرارت31ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ،زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت36ڈگری تک جاسکتاہے.شہر قائد میں بھی موسم آج بھی جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہے گا۔شام کےاوقات میں بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کےدوران لاہورمیں بارش کےامکانات ہیں۔شہر قائد میں بھی شام کے اوقات میں مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے

لاہورآلودہ شہروں کی فہرست میں دسویں نمبر پر آگیا۔شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح156ریکارڈکی گئی،یوایس قونصلیٹ 180،مال روڈ پرشرح171ریکارڈ کی گئی۔فیز 8 ڈی ایچ اے میں فضائی آلودگی کی،شرح157ریکارڈ،فیز5ڈی ایچ اے120،جوہرٹاؤن میں شرح107ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اسلام آباد سے گرفتار

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے    زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہوا 14 سے 17 نارٹیکل مائیل کی رفتار سے چل رہی ہے