ن لیگی رہنما پر حملہ

Aug 20, 2022 | 12:43:PM
24نیوز,ن لیگ,گجرات,ڈاکٹر محمد عباس, پی ایم اے ضلع گجرات
کیپشن: (ڈاکٹر محمد عباس زخمی حالت میں پڑے ہیں(ٹی وی فوٹیج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ن لیگ کے رہنما پر حملہ ،گاڑی پر فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔

24  نیوز  کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق  گجرات میں ایک مسلح حملے میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کا ایک رہنما شدید زخمی ہو گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق یونین کونسل گلیانہ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عباس پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جنہوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

ڈاکٹر محمد عباس کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹر عباس پی ایم اے ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔