شمالی وزیرستان :فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن ،2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا جس کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ شروع ہو گئی، فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے دہشتگردوں میں حافظ گل بہادرگروپ کا دہشتگرد کمانڈر خبیب عرف بلال بھی شامل تھا۔