گداگری کے خاتمے کیلئے ویگرینسی ایکٹ 2026 صوبائی اسمبلی میں پیش

Apr 20, 2026 | 22:51:PM
گداگری کے خاتمے کیلئے ویگرینسی ایکٹ 2026 صوبائی اسمبلی میں پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان) گداگری کے خاتمے کیلئے ویگرینسی ایکٹ 2026 صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ بل صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کیا، جس کے تحت قانون پورے خیبرپختونخوا میں نافذ ہوگا۔

مجوزہ قانون کے تحت بھیک مانگنا جرم ہوگا، پہلی بار وارننگ یا ایک ماہ قید جبکہ دوبارہ پر ایک سال قید کی سزا ہوگی۔ دھوکہ دہی پر 2 سال اور منظم گروہوں کو 3 سال قید، جبکہ بچوں سے بھیک منگوانے پر 4 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار ہوگا اور ملزمان کو 24 گھنٹے میں عدالت میں پیش کرنا لازمی ہوگا۔ عدالت سزا کے بجائے بحالی مراکز بھیج سکے گی، جہاں تربیت اور نفسیاتی مدد دی جائے گی۔

بل میں سٹیئرنگ کمیٹی، بایومیٹرک نگرانی، اور غیر مقامی بھکاریوں کی واپسی کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:متعدد ادویات کے بیچز مضر صحت قرار، ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے استعمال پر پابندی عائد کردی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: