ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے متعدد ادویات کے بیچز کو مضر صحت قرار دیدیا، استعمال پر پابندی عائد

Apr 20, 2026 | 19:44:PM
ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے متعدد ادویات کے بیچز کو مضر صحت قرار دیدیا، استعمال پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے متعدد ادویات کے بیچز کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے استعمال پر پابندی عائد کردی ۔ 

مختلف گولیوں اور انجکشن کے مخصوص بیچز ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے فیل ہو گئے۔ دل کے پٹھوں کے علاج والی گولی نیٹرس بھی غیر معیاری قرار دے دی گئی، درد کش گولی کیڈین، الرجی کی دوائی لوراٹیڈین، کھانسی کا شربت ایسفل، گولی اورٹیزن بھی مضر صحت قرار۔ اسکے علاوہ ہڈیوں کے بھربھرے پن اور انیمیا کے استعمال والا انجکشن ڈیکا ڈورلین  مضر صحت قرار دے دی گئی۔ 

ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے والا انجکشن کارا ڈوبا کا بیچ مضر صحت ، استعمال سے روک دیا گیا۔ اینٹی بائیو ٹیک انجکشن ایفاسیف ، انجکشن میٹیور ، میکومن انجکشن جو کہ وٹامن بی 12 کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے مضر صحت قرار دی گئی۔ اینٹی بائیوٹک سفورسک انجکشن ، درد کے علاج والا انجکشن سوڈوفینک اور انجکشن ہیکوبال بھی مضرصحت قرار دی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11:لاہور قلندر کے اہم کھلاڑی پر پابندی عائد !