اڈیالہ جیل: قیدیوں کے راشن میں کروڑوں روپے کی خردبرد کے الزامات ، انکوائری شروع نہ ہو سکی

Apr 20, 2026 | 12:32:PM
اڈیالہ جیل: قیدیوں کے راشن میں کروڑوں روپے کی خردبرد کے الزامات ، انکوائری شروع نہ ہو سکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے راشن میں ماہانہ لاکھوں روپے کی ہیرا پھیری کے الزامات پر انکوائری شروع نہ ہو سکی۔

ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کو  دی گئی درخواست میں الزام لگایاگیا تھاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ہر قیدی کے لیے ہفتہ وار 540 گرام مرغی کے گوشت کا بجٹ فراہم کیے جانے کے باوجود جیل انتظامیہ اور ہیڈ کلرک کی ملی بھگت سے قیدیوں کو دالیں کھلائی جاتی ہیں اور رقم ہڑپ کی جارہی ہے۔

درخواست کے مطابق   صرف گزشتہ ایک سال کے دوران مرغی کے گوشت کی مد میں ایک کروڑ 15 لاکھ 24 ہزار روپے سے زائد کی رقم خورد برد کی گئی۔

مزید پڑھیں:جمعہ تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہی بارشیں،ہنگامی الرٹ جاری

درخواست میں طریقہ واردات کی وضاحت کرتے ہوئے کہاگیاکہ ہر ہفتے قیدیوں کیلئے گوشت کی ایک ٹرن مس کر کے دال دی جاتی ہے۔

 مہینے میں 4 مرتبہ مرغی کے بجائے دال فراہم کرکے بھاری رقوم جیبوں میں ڈالی جاتی ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کرپشن کی داستان یہیں ختم نہیں ہوتی۔

 جیل میں روزانہ کی بنیاد پر جمع ہونے والے 60 کلو روٹیوں کے ٹکڑوں کی فروخت میں بھی ماہانہ 45 لاکھ روپے سے زائد کی بدعنوانی کی جا رہی ہے۔