باجوڑ، آسمانی بجلی گرنے سے 50 مویشی ہلاک

Apr 20, 2025 | 09:37:AM
باجوڑ، آسمانی بجلی گرنے سے 50 مویشی ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے،واقعہ اس وقت پیش آیا جب چرواہے اپنے مویشیوں سمیت کھلے علاقے میں موجود تھے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 50 مویشی بھی ہلاک ہوگئے، جس سے متاثرہ خاندانوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

مزید پڑھیں:صوابی میں نامعلوم افراد کی  فائرنگ سے2 افراد جاں بحق

دوسری جانب، لوئر چترال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے ایک گھر اور ایک سکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے بعد نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں علاقے میں روانہ کر دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں حالات پر نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔