محمد رضوان نائب کپتان ؟

Apr 20, 2024 | 17:48:PM
محمد رضوان نائب کپتان ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کیلئے محمد رضوان مضبوط امیدوار  بن گئے ۔
 تفصیلا ت کے مطابق بابر اعظم کے   کپتان بننے کے بعد اب قومی ٹیم کے نائب کپتان کی تقرری کا معاملہ زیر بحث ہے جبکہ سابق نائب کپتان محمد رضوان ایک مرتبہ پھر نائب کپتان کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان بنائے جانے کا قوی امکان ہے بابر اعظم محمد رضوان کو نائب کپتان بنانے کیلئے تیار ہیں، سلیکشن کمیٹی جلد چئیرمین پی سی بی کو تجاویز پیش کر کے محمد رضوان کو نائب کپتان مقرر کرنے کا اعلان کرئے گی۔