مسجد الحرام میں ختم القرآن ،25 لاکھ سے زائد فرزندان اسلام کی شرکت

Apr 20, 2023 | 14:49:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسجد الحرام میں ختم القرآن کے موقع پر25 لاکھ سے زائد فرزندان اسلام نے شرکت کی ۔

امام کعبہ شیخ عبد الرحمن السدیس نے آدھا گھنٹہ رقت آمیز دعا کرائی جس میں مسلمانوں کی عبادات ان کے روزوں  کی قبولیت، عالم اسلام کی ترقی وخوشحالی مسلمانوں کے اتحاد ویکجہتی، مسجد اقصیٰ کی بازیابی اور غاصب قوتوں کے قبضے سے فلسطین سمیت تمام مقبوضہ مسلم علاقوں کی آزادی  اور مسلمانوں کی ظلم وستم سے نجات کیلئے دعا کی گئی۔