پاک نیوزی لینڈ 5 واں ٹی ٹوئنٹی: گیٹ منی ترکیہ زلزلہ متاثرین کو دینے کا فیصلہ

Apr 20, 2023 | 13:54:PM
پاک نیوزی لینڈ 5 واں ٹی ٹوئنٹی: گیٹ منی ترکیہ زلزلہ متاثرین کو دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا، سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک نیوزی لینڈ کی سیریز کا پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے نام کردیا۔

پی سی بی کے مطابق 24 اپریل کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کی گیٹ منی زلزلہ زدگان کو دی جائے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم نہ آنے والے شائقین پی سی بی کو بذریعہ بینک اکاؤنٹ بھی عطیات بھیج سکتے ہیں۔

   پاکستان اور نیوزی لینڈ کا 24 اپریل کو میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈولڈ ہے۔