فراڈ اور دھمکانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ضمانت منظور

Apr 20, 2023 | 11:18:AM
فراڈ اور دھمکانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ضمانت منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہریار صدیقی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کراچی کی عدالت نے فراڈ اور دھمکانے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما، سابق وفاقی وزیر علی زیدی کی ضمانت منظور کرلی۔

فراڈکیس میں ضمانت منظور ہونےکے بعدعلی زیدی  ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہا ہوگئے،علی زیدی کی رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے باہر موجود تھی، جنہوں نے رہائی کے بعد علی زیدی کو پھولوں کا ہار پہنا کر  ان کا استقبال کیا۔

اس سے قبل فراڈ کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے علی زیدی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں  10 ہزار روپےکے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا تھا،علی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری عدالت سے باہر سیٹلمنٹ ہو چکی ہے، مدعی مقدمہ ملک سے باہر ہیں۔

ضمانت کی درخواست سے قبل آج صبح فراڈ کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے علی زیدی کو  جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کے تمام حلقوں سے ٹکٹس جاری کر دیئے