اداکارعرفان خان کے انتقال کے 3 برس بعد آخری فلم کا ٹریلر جاری

Apr 20, 2023 | 10:23:AM
بالی ووڈ کے ورسٹال مرحوم اداکار عرفان خان کی انتقال کے 3 برس بعد بڑے پردے پر واپسی ہو رہی ہے۔ تیسری برسی کے موقع پر ان کی آخری فلم ’دی سانگ آف اسکورپینز‘ ریلیز کرنے کا اعلان، ٹریلر جاری کردیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے ورسٹال مرحوم اداکار عرفان خان کی انتقال کے 3 برس بعد بڑے پردے پر واپسی ہو رہی ہے۔ تیسری برسی کے موقع پر ان کی آخری فلم ’دی سانگ آف اسکورپینز‘ ریلیز کرنے کا اعلان، ٹریلر جاری کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرحوم اداکار عرفان خان 53 برس کی عمر میں 29 اپریل 2020 کو کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے، تاہم اب ان کی آخری فلم ’دی سانگ آف اسکورپینز‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے، جس میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی سینما گھروں میں فلم ان کی برسی سے ایک روز قبل 28 اپریل 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔ تاہم یہ فلم 2017 میں ’لوکارنو فلم فیسٹیول‘ میں پہلے ہی نمائش کے لیے پیش کی جا چکی ہے۔

یہ فلم راجستھان سے تعلق رکھنے والے بچھو گلوکاروں کے لیجنڈ کی عکاسی کرتی ہے۔ ایک ایسا قبیلہ جو بچھو کے زہر سے متاثرہ افراد کو موسیقی کی طاقت سے ٹھیک کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔

فلم کی شوٹنگ بھارت کے صحرائی علاقے میں کی گئی ہے اور اس میں راجستھانی اور گجراتی دیہاتی زندگی اور ثقافت کو دکھایا گیا ہے۔

فلم کا ٹریلر جاری ہوتے ہوئے ہی مقبول ہوگیا ہے۔ عرفان خان کی آخری فلم کے ٹریلر پر بہت سے لوگوں نے ردعمل کا اظہار کیا کہ عرفان لائف ٹائم اچیومنٹ اور یہ فلم بھی آسکر کی مستحق ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ عرفان خان کی تیسری برسی کے موقع پر فلم کو ریلیز کیے جانے کی وجہ سے یہ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی اور ریکارڈ کمائی کرے گی۔