عوام کیلئے خوشخبری ،میٹرو اور سپیڈو بس سروس چلانے کا فیصلہ

Apr 20, 2021 | 20:18:PM
عوام کیلئے خوشخبری ،میٹرو اور سپیڈو بس سروس چلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب حکومت نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کی بحالی کا فیصلہ کرلیا، کل سے میٹرو بس سروس اور سپیڈو بسیں شیڈول کے مطابق چلیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق میٹرو بس سروس اور سپیڈو بسیں کل سے چلا دی جائیں گی ۔کرونا ایس او پیز کے باعث پنجاب حکومت نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کی تھی اورنج لائن کو کل آپریشنل نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اورنج لائن کے یتیم خانہ اسٹیشن کی بحالی کے بعد ٹرین آپریشن چلایا جائے گا ۔

واضح رہے کہ میٹرو بس سروس ماس ٹرانزٹ سروس اور سپیڈو بس کو کورونا  کیسز میں اضافہ کے باعث انتیس مارچ کو بند کردیا گیا تھا۔گزشتہ چند دنوں میں کورونا کے کیسز میں کمی کے باعث پنجاب حکومت نے عوامی سروس کو شہریوں کیلئے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترقی کے منتظر اساتذہ کیلئے خوشخبری