پاک سعودی ڈیفنس معاہدہ دونوں ملکوں کیلئے مثبت ہے؛ بلاول بھٹو

Sep 19, 2025 | 19:20:PM
پاک سعودی ڈیفنس معاہدہ دونوں ملکوں کیلئے مثبت ہے؛ بلاول بھٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 ںیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ جو معاہدہ ہوا وہ پاکستان کے حق میں ہے ، پاک سعودی ڈیفنس معاہدہ دونوں ملکوں کے لیئے مثبت ہے۔ حال ہی میں جنگ میں ہم نے بھارت کو شکست دی ہے، ہر پاکستانی مکہ مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے ۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  نے کیماڑی میں ٹی پی ون گٹر باغیچہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی توجہ بار بار کراچی کی طرف دلواتےہیں۔

انھوں نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم کراچی کے منصوبوں پر ’شہباز سپیڈ‘ سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مخالفین سیاست کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، قدرتی آفات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔ 

 بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعہ سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے، حکومت عالمی سطح پر سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کرے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی حب کینال کی تعمیر سے کراچی کیلئے پانی کی سپلائی بڑھائی، کراچی کے پانی کا حل مل کر نکالنا ہے۔ 

بلاول بھٹو  نے کہا کہ سیلاب سے جنوبی پنجاب کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ، تاریخی سیلاب کے اثرات عوام بھگت رہے ہیں، بدقسمتی سے وفاق نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دنیا سے اپیل نہیں کی۔

انہوں ںے کہا کہ سندھ کے کچے کے لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں،  کے پی گلگت بلتستان اور پنجاب سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ صحت کے حوالے سے بہت سارے مسائل جنم لیں گے۔ 

 انہوں نے کہا کہ آج بھی سمجھتا ہوں کہ وزیر اعظم عالمی سطح پر اپیل کریں ، بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مدد کی جائے۔
 

یہ بھی پڑھیں :سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی قرارداد پر امریکی ویٹو سیاہ لمحہ ہے: پاکستان