گجرات:ایک گھنٹے کی موسلادھار بارش نے شہر کو پھر سے ڈبو دیا

Sep 19, 2025 | 15:06:PM
گجرات:ایک گھنٹے کی موسلادھار بارش نے شہر کو پھر سے ڈبو دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا شہزاد )گجرات  میں ایک گھنٹے کی موسلادھار بارش نے شہر کو پھر سے ڈبو دیا۔

 تفصیلات کے مطابق  گجرات میں میں ایک گھنٹے کی بارش سے جل تھل ایک ہو گیا ،   بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔گلی محلوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا۔
  بارش کے بعد ڈپٹی کمشنر آفس سمیت تمام سرکاری دفاتر پانی میں ڈوب گئے۔

 یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بائیکاٹ کردیا
سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا  ہے موٹر سائیکلیں اور رکشے سڑکوں پر  بند ہوگئے ۔ 

کچہری چوک ،جناح چوک ،پرنس چوک سمیت بڑی شاہراہوں پر بھی پانی کھڑا ہو گیا۔