پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو جہاز سے نیچے اتار دیا گیا۔۔۔کیا وجہ بنی؟؟؟بڑی خبر سامنے آگئی

Sep 19, 2021 | 21:16:PM
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر، ماسک،
کیپشن: باکسر عامر خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن نے ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے پردوران پرواز جہاز سے نیچے اتاردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی باکسر عامر خان کو اس وقت مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا جب دوران پرواز امریکی ائیرلائن نے ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے پر انہیں جہاز سے نیچے اتاردیا، امریکی ائیرلائن کے مطابق پرواز نیو یارک سے ڈیلاس جارہی تھی کہ اس دوران 2 مسافروں نے ماسک صحیح انداز سے نہیں پہنا ہوا تھا جس پر عملے نے درخواست کی لیکن مسافروں کے انکار پر پرواز واپس لوٹ آئی اور مسافروں کو نیچے اتاردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ سے کھیلے گا؟پی سی بی عہدیدار کا اہم بیان
دوسری جانب باکسر عامر خان نے ٹوئٹر پر کہا کہ امریکی ائیرلائن کی جانب سے سفر پر پابندی انتہائی نامناسب حرکت ہے، میں نے کچھ غلط نہیں کیا تھا تاہم مجھے اور میرے دوست کو پھر بھی جہاز سے پولیس نے نیچے اتارا، اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو ثبوت کے طور پر ویڈیو دکھائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز : انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے اہم تجویز دیدی