اسرائیل کی غزہ کے مختلف علاقوں میں شدید بمباری، جنگ بندی خطرے میں

Oct 19, 2025 | 23:54:PM
اسرائیل کی غزہ کے مختلف علاقوں میں شدید بمباری، جنگ بندی خطرے میں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسرائیلی فوج غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی غزہ کو متعدد فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق حماس کی جانب سے اتوار کی صبح جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جواب میں اس نے غزہ کے جنوبی علاقوں میں درجنوں اہداف پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے اور حماس کی زیر استعمال ایک سرنگ کو 120راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی میں طے پانے والی  جنگ بندی 10 اکتوبر کو نافذ ہوئی تھی، جس کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان دو سال سے جاری تباہ کن جنگ رک گئی تھی۔

عینی شاہدین اور صحافیوں کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے نے وسطی غزہ کے البریج مہاجر کیمپ میں ایک مکان کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، تاہم ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیل نے غزہ میں امداد کا داخلہ روک دیا