ٹماٹر مرغی کے گوشت سے بھی مہنگا، فی کلو قیمت 500 سے تجاوز کرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی میں فی کلو ٹماٹر مرغی کے گوشت سے بھی مہنگا ہو گیا۔
کراچی میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 500 روپے سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مرغی کا گوشت 450 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، شہر کے مختلف علاقوں اور گلی محلوں میں ٹماٹر 450 سے 550 روپے فی کلو کے درمیان دستیاب ہے۔
دکانداروں کاکہناہےکہ افغانستان سے ٹماٹر کی آمد بند ہونے اور پنجاب سے سپلائی محدود ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اس وقت کراچی میں ٹماٹر کی 90 فیصد طلب ایرانی ٹماٹر سے پوری کی جا رہی ہے، تاہم اس کی رسد ناکافی ثابت ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ کا وفاق سے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ
ضلعی انتظامیہ نے ٹماٹر کے سرکاری نرخ 280 روپے فی کلو مقرر کیے ہیں، مگر بچت بازاروں سمیت عام مارکیٹوں میں دکاندار سرکاری نرخوں پر فروخت سے انکار کر رہے ہیں کہ وہ منڈی سے ٹماٹر مہنگا ملنے کی وجہ سے سستا فروخت نہیں کر سکتے۔
بچت بازار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر دکاندار سرکاری نرخوں پر عمل نہیں کرسکتے تو انہیں فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔