محسن نقوی کا پی اینڈ ڈی بورڈ کا دورہ ،34ترجیحی ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا

Oct 19, 2023 | 16:49:PM
محسن نقوی کا پی اینڈ ڈی بورڈ کا دورہ ،34ترجیحی ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگران وزیرا علی پنجاب محسن نقوی  نے پی اینڈ ڈی بورڈ کے جاری  34 ترجیحی ترقیاتی منصوبوں کو  مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پی اینڈ ڈی بورڈ کا دورہ کیا اور کمیٹی روم اجلاس بلایا ، وزیراعلیٰ محسن نقوی  کے  زیر صدارت  اجلاس میں انہوں نے  34 ترجیحی ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے عوامی فلاح کے 34 ترجیحی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا ،محسن نقوی نے کہا کہ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے دن رات محنت کی جائے،فلاح عامہ کے پراجیکٹس میں تاخیر کسی صورت نہیں ہونی چاہیے،منصوبوں سے متعلقہ امور کو فوری طور پر نمٹایا جائے،انہوں نے کہا کہ پی اینڈ ڈی بورڈ باقاعدگی سے آکر منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لے گی۔

محسن نقوی نے ڈورنزفوٹیجز کے ذریعے منصوبوں پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا،ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے بہترین نظام پر چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ کی کارکردگی کو سراہا،چیئرمین پی اینڈ ڈی نے منصوبوں پر پیشرفت اور مانیٹرنگ کےنظام پر محسن نقوی کو بریفنگ دی،متعلقہ سیکرٹریز نے ترجیحی ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت ودیگر امور  کے بارے میں  بریف کیا۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے پی اینڈ ڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، ڈے کیئر سنٹر بھی گئے اور  بچوں سے شفقت کا اظہار کیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلال افضل، چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، سیکرٹریز فنانس، صحت، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، تعمیرات ومواصلات کے نمائندگان نے شرکت کی، اس کے علاوہ ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ،لوکل گورنمنٹ،ہائرایجوکیشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔