’ہم مذمت نہیں، اسرائیل پر تمام جوہری میزائل تجربات کر لیتے‘

Oct 19, 2023 | 15:45:PM
’ہم مذمت نہیں، اسرائیل پر تمام جوہری میزائل تجربات کر لیتے‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے کہا ہے کہ فلسطین صرف عربوں یا مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ آزادی کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے یروشلم پر قبضہ کر رکھا ہے، جسے وہ مقدس سمجھتے ہیں، اور مسلمان حکمران صرف مذمت کرتے ہیں اور انتظار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہم ہوتے تو ہم اسرائیل پر اپنے تمام جوہری میزائل تجربات کر لیتے۔

یاد رہے کہ سفاک اسرائیل کی غزہ میں مزید اسپتالوں پر بمباری،القدس،الشفا اسپتال اور ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر کے قریبی علاقوں پراسرائیلی درندے  30 منٹ تک بمباری کرتے رہے۔پہلے سے زخموں سے چوربچوں،خواتین سمیت فلسطینی زخمیوں کو خون میں نہلا دیا گیا،صہیونی فوج نے ایک ہی روز میں مزید433 فلسطینیوں کو شہید کر دیا،شہدا کی مجموعی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے زائد ہو گئی،13 ہزار فلسطینی زخمی،مزید لاکھوں افرادبے گھر ہو گئے۔