پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئےبڑی خوشخبری

Oct 19, 2022 | 18:30:PM
پاسپورٹ, خوشخبری, آن لائن , بینک , نوٹیفکیشن
کیپشن: پاسپورٹ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وفاقی حکومت نے پاسپورٹ فیس کی ادائیگی آن لائن کر دی،حکومت نے " پاسپورٹ فی ایپ" متعارف کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی بینک جانے کی بجائے ایپ سے فیس جمع کروا سکیں گے،اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی پاسپورٹ فیس آن لائن جمع ہو گی۔موبائل فون میں ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے فیس جمع کروائی جا سکے گی،فیس جمع ہونے پر موبائل نمبر پر 17 ہندسوں پر مشتمل کوڈ جاری کیا جائیگا۔

 کوڈ کی بنیاد پر سائلین شہر کے تمام دفاتر میں پاسپورٹ کا اجراء کروا سکیں گے،اے ٹی ایم، جاز کیش سمیت تمام بینکوں سے فیس کی ادائیگی کی جا سکے گی,ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔