عاشق محبوبہ کا سر کاٹ کر ساتھ لے گیا

Oct 19, 2021 | 16:52:PM
خاتون تشدد کے بعد سر کاٹ کر ساتھ لے گیا
کیپشن: خاتون قتل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اوکاڑہ کے نواحی علاقے میں مبینہ ”عاشق“ نے محبوبہ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر وحشیانہ تشدد کے بعد قتل کردیا اورمقتولہ کا سر تن سے جدا کرکے ساتھ لے گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کوٹ امین شاہ حجرہ کے ایک باغ سے32سالہ عورت کی ہاتھ پاؤں بندھی سر کٹی لاش بر آمد ہوئی،جسے بدترین تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا، لاش کی شناخت کے حوالے سے اعلانات کروائے گئے ،اندھے قتل کی واردات اس وقت ٹریس ہوگئی جب اس کپڑے ”صافہ“ کی شناخت ہوئی جس کے ساتھ ہاتھ پاؤں باندھے گئےتھے۔

مقتولہ کا خانیوال بھی آنا جانا تھا جس کا اس کی والدہ کو بھی علم تھا،  ورثاء کو جب سر کٹی لاش دکھائی گئی تو انہوں نے اس کپڑے”صافہ“ کو شناخت کر لیا جو شان کے پاس اکثر ہوتا تھا ۔

 پولیس کے مطابق  ملزم شان نےناجائز تعلقات کی بنا پرشمیم بی بی کو ہاتھ پاؤں باندھ کر تیز دھار آلہ سے قتل کیا  ۔

پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی درخواست پر  ملزم شان اوردو نامعلوم افراد کے خلاف قتل و دیگر دفعات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلوکاردلیر مہندی کا حضرت محمد ﷺ کے لئے نذرانہ عقیدت