حکومت اکتوبر میں 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنےمیں کامیاب،مجموعی طورپر2 لاکھ31 ہزار390 ٹن چینی درآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں چینی درآمد کرنے کی تفصیلات سامنے آگئیں،اکتوبرمیں31ارب62کروڑ40لاکھ روپے کی2 لاکھ ٹن چینی درآمدکی گئی، جولائی تا اکتوبر 2025 میں 2 لاکھ31ہزار 390 ٹن چینی درآمد کی گئی ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ4ماہ میں مجموعی طورپر36 ارب 97کروڑ60 لاکھ روپےکی چینی درآمد کی گئی، وفاقی کابینہ نے 4 جولائی 2025 کو 5لاکھ ٹن چینی درآمد کرنےکی منظوری دی تھی،جولائی کےآغازپرملک میں چینی کی زیادہ سےزیادہ فی کلو قیمت196روپے تھی،گذشتہ ہفتےملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت229روپے تک پہنچ گئی۔پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن نےچینی درآمدکرنےکی حکومتی فیصلے کی مخالفت کی تھی۔وفاقی حکومت نےاس سال جولائی میں5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کرنےکا فیصلہ کیا تھا ۔چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔وفاقی حکومت نےچینی کی درآمد پرٹیکسز سے استثنیٰ بھی دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ڈالر کی قیمت فروخت میں آج اضافہ ہوا یا نہیں ؟ جانئے