اولڈ ایج ہوم میں خواتین کے حالات دیکھ کر ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی، پروین اکبر

 کچھ خواتین کی آنکھیں دروازے پر ہی ٹِکی ہوئی تھیں، وہ اپنی اولاد کی راہ تک رہی تھیں

Nov 19, 2025 | 15:26:PM
اولڈ ایج ہوم میں خواتین کے حالات دیکھ کر ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی، پروین اکبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ پروین اکبرنے کہا ہےکہ کچھ عرصہ قبل وہ اولڈ ایج ہوم گئی تو وہاں کی خواتین کے حالات دیکھ کر ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئیں۔
 سینئر اداکارہ نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں کے حالات بتائے۔
پروین اکبر نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جب میں وہاں سے آئی تو کئی دن تک میرے ذہن میں وہ عورتیں چھائی رہیں، وہ خواتین اپنی اولادوں کی منتظر تھیں، اولڈ ایج ہوم سے آکر دو تین دن غمزدہ رہی۔
سینئراداکارہ نے کہا میں نے وہاں کچھ خواتین ایسی بھی دیکھیں جن کی آنکھیں دروازے پر ہی ٹِکی ہوئی تھیں، وہ اپنی اولاد کی راہ تک رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ سال مون سون میں 22 سے 26 فیصد زائد بارشوں کی پیشگوئی
انہوں نے مزید بتایا کہ ایک خاتون کافی پڑھی لکھی لگ رہی تھیں، میں نے ان سے پوچھا کہ آپ یہاں کیا کررہی ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا یہ آپ میری اولاد سے پوچھیں ، میرے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں، بہوؤں کے لیے میں بوجھ بن گئی تھی اور بیٹیوں کے گھر نہیں رہ سکتی تھی۔