مئی 2025کی جنگ میں پاکستان کی فتح کا اعتراف، امریکی کانگریس میں رپورٹ پیش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مئی 2025کی جنگ میں پاکستان کی فتح کا اعتراف ، امریکی کانگریس میں رپورٹ پیش کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس میں امریکاچین معاشی اور سیکیورٹی کمیشن کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7مئی کی جنگ میں پاکستان کو بھارت پر جیت حاصل ہوئی۔ پاکستان کی جیت میں چین کا اہم کردار رہا۔ پاکستان نےبھارتی رافیل طیارےگرانے میں چین کی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان علی آغا نے پاکستانی ٹیم کی سب سے بڑی کمزوری بتادی
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نےچینی انٹیلی جنس کا بھی فائدہ اٹھایا۔ چین کوپاک بھارت جنگ سےاپنے ہتھیاروں کوآزمانےکا بہترین موقع ملا۔ بھارت نے اعتراف کیاکہ پاکستان نے109ملٹری اہداف کونشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کا الزام ہے کہ جنگ کےدوران چین نے براہ راست پاکستان کی مدد کی۔