گوجرانوالہ؛3 روز قبل اغوا ہونیوالے شخص کی لاش اسلام آباد سے برآمد

Nov 19, 2023 | 22:42:PM
گوجرانوالہ؛3 روز قبل اغوا ہونیوالے شخص کی لاش اسلام آباد سے برآمد
کیپشن: ڈیڈ باڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا)گوجرانوالہ میں سوئی گیس روڈ سے اغواہونے حافظ مشتاق کی 3 روز بعد لاش اسلام آباد سے برآمد ہو گئی۔
پولیس کے مطابق حافظ مشتاق کو 16 نومبر کو اسی کے ملازم علی نے اغواکیا تھا، حافظ مشتاق کے پاس ملزم علی ورکشاپ پر ملازم تھا،مالک مشتاق نے علی کو کام نہ کرنے کی بنا پر ڈانٹا اور ادھار رقم واپسی کا مطالبہ کیا تھا، ملزم علی نے ڈانٹنے اور رقم واپسی کی رنجش پر اپنے مالک کو ورکشاپ میں ہی قتل کر دیاتھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سفاک ملزم نے اپنے مالک کی لاش اسی گاڑی کے ذریعے اسلام آباد پھینک دی تھی،ملزم لاش ٹھکانے لگانے کے بعد اسلام آباد سے واپس وزیرآباد پہنچا گاڑی چھوڑی اور فرار ہوگیا،مشتاق کی لاش گوجرانوالہ لے آئے ہیں۔
پولیس کا مزید کہناتھا کہ مشتاق کے گھر واپس نہ آنے پر 17 تاریخ کوتھانہ سول لائن میں درخواست دی،دو روز میں گاڑی برآمد ہوئی جس میں سے خون ملا،گاڑی کی فرانزک کروائی گئی اورراستوں کی سی سی ٹی وی چیک کیں،ٹول پلازہ کیمرہ میں ملزم مقتول کوگاڑی میں لے کر جارہاتھاجوابھی تک فرارہے،لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔