قائد ن لیگ میاں نواز شریف کل مری روانہ ہوں گے

Nov 19, 2023 | 13:19:PM
قائد ن لیگ میاں نواز شریف کل مری روانہ ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کل مری روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف مری میں لیگل ٹیم سے کیسز پر مشاورت کریں گے، قائد ن لیگ 21 نومبر کو مری سے اسلام آباد عدالت میں پیش ہوں گے ،نواز شریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں میں پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاستدان پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ 21 نومبر کو نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، میاں نواز شریف کی کیسز سے متعلق وکلاء سے مشاورت بھی جاری ہے، ان کے ہمراہ سینئر لیگی رہنما بھی اسلام آباد پیشی پر اسلام آباد جائیں گے۔