منڈی بہاﺅ الدین، پی ٹی آئی رہنما پر فائرنگ، شدید زخمی ,ڈرائیور جاں بحق

Nov 19, 2022 | 23:50:PM
پی ٹی آئی ، رہنما پر فائرنگ، شدید زخمی،
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے علاقے رکن میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما فلک شیر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس میں پی ٹی آئی رہنما شدید زخمی جبکہ ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ تحائف کی فروخت ،فرح گوگی کے سمگلنگ میں معاون کرداروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کافیصلہ