سستا تیل اور گیس خریدنے کیلئے پاکستان کا روس سے باضابطہ رابطہ

Nov 19, 2022 | 22:30:PM
سستا تیل، گیس خریدنے، پاکستان، روس سے باضابطہ رابطہ،
کیپشن: روس اور پاکستان کے پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سستا تیل اور گیس خریدنے کیلئے پاکستان نے روس سے باضابطہ رابطہ کرلیا،روس کے ساتھ وزارت خارجہ اور وزارت پٹرولیم کی سطح پر خط و کتابت کاآغازہوگیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان نے روس کو بتایا کہ تیل اور گیس کی خریداری میں دلچسپی ہے ،خریداری کی شرط ہے کہ ہم پر پابندیاں نہ لگیں، دعوت ملنے پر پاکستانی وفد روس کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ روس سے تیل اور گیس کی خریداری قومی مفاد میں کی جائے گی، پاکستان تیل اور گیس کی خریداری میں کسی عالمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں