عمران خان کا اومنی گروپ کے پلی بارگین کا دعویٰ غلط نکلا

Nov 19, 2022 | 16:53:PM
عمران خان کا اومنی گروپ کے پلی بارگین کا دعویٰ غلط نکلا
کیپشن: عمران خان (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اومنی گروپ کے پلی بارگین کرنےکا دعویٰ غلط نکلا۔

عمران خان نے گزشتہ روز لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اومنی گروپ کی 9 ارب روپے پلی بارگین ہو گئی ہے اور نیب قوانین میں ترمیم کے بعد اب یہ رقم حکومت کو اومنی گروپ کو دینی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی جلسہ، راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات 

تاہم نیب ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں اومنی گروپ کی کسی پلی بارگین کا ریکارڈ نہیں ہے اور عمران خان کی جانب سے اومنی گروپ پر 9 ارب روپے کی پلی بارگین کا دعویٰ بھی غلط ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے نیب نے بھی کسی قسم کی کوئی منظوری نہیں دی ہے۔