وزیراعظم شہباز شریف کا مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پرافسوس کا اظہار

Nov 19, 2022 | 00:07:AM
وزیراعظم شہباز شریف، مفتی رفیع عثمانی، انتقال، رنج و غم، افسوس کا اظہار،
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ مفتی رفیع عثمانی کی زندگی تبلیغ و اشاعت اسلام کے لئے وقف رہی ،مفتی رفیع عثمانی کی ملی اور دینی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا ،مفتی رفیع عثمانی کی اتحاد بین المسلمین کے لئے گراں قدر خدمات رہیں ۔
وزیراعظم نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ 

یہ بھی پڑھیں: قاتلانہ حملے میں زخمی اے این پی کے رہنما رضا اللہ خان انتقال کر گئے