مذہبی آزادی کیخلاف ورزی کرنیوالے ملکوں کی فہرست کا اعلان۔پاکستان نےامریکی جائزہ مستردکر دیا

Nov 19, 2021 | 10:21:AM
پاکستان نے امریکی جائزہ مسترد کر دیا،فائل فوٹو
کیپشن: پاکستان نے امریکی جائزہ مسترد کر دیا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کی فہرست کا اعلان کردیا، جس میں پاکستان کا نام برقرار رکھا گیا ہے، تاہم پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کے جائزے کو زمینی حقائق کے برخلاف قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی امریکی فہرست میں برقرار ہے،انہوں نے کہا ہے کہ امریکا ہر ملک میں مذہب یا عقیدے کی آزادی کی وکالت کرنے کے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

دوسری جانب پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کے جائزے کو زمینی حقائق کے برخلاف قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔ بھارت میں آزادی نہیں، اقلیتی برادری سے امتیازی سلوک بھی جاری ہے۔

 واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کو 2018 میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:      ملک بھر میں گیس کا شدید بحران۔لکڑیوں کی قیمت میں بھی اضافہ