چیف جسٹس امین الدین سے بنگلہ دیشی وفدکی ملاقات،آئینی عدالتی نظام پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری) بنگلہ دیشی اعلیٰ سول سروسز وفد کی آئینی عدالت آمدہوئی،وفد نےچیف جسٹس امین الدین خان سے اہم ملاقات کی۔
اعلامیہ کے مطابق آئینی عدالت کے ججز اور رجسٹرار نے اجلاس میں شرکت کی،آئینی عدالتی نظام اور اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،مشترکہ ثقافتی ورثہ اور عوامی روابط کو اجاگر کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق ایف سی سی پی کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی پر ڈاکومنٹری پیش کی گئی،ادارہ جاتی تعاون اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں پر200 یونٹس تک سبسڈی!وزیر توانائی کا اہم بیان آگیا